جنیوا (مشرق نیوز) امریکہ اور چین نے 90 روز کےلئے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا،جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا، امریکی وزیر خزانہ نے کہا امریکہ اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کےلئے مو¿خر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکہ تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہے گا،خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا امریکہ درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 ، چین درآمد ہونےوالی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔
امریکہ چین مذاکرات میں بڑی پیشرفت،ٹیرف میں115فیصد کمی



















