بھارتی فوج کا ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی فوج نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے سوال پر بھارتی فوج اور بحریہ کے اعلیٰ جرنیلوں نے ایک بار پھر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کرلیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایئرمارشل اے کے بھارتی سے رافیل طیاروں کی تباہی پر 2بار سوالات کیے گئے لیکن دونوں بار واضح جواب دینے سے گریز کیا،صحافی نے پوچھا کیا اعداد و شمار دے سکتے ہیںکتنے اثاثے کھوئے ؟ عالمی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے رافیل طیارے گرائے گئے ، کیا آپ وضاحت کریں گے؟۔

جواب میں ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا لڑائی کی حالت میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہیں تاہم رافیل طیارے کی تباہی پر رائے نہیں دے سکتے۔

پریس کانفرنس کے بھارتی فوجی افسروں کے چہرے اترے ہوئے تھے، ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے پاکستان کی جانب سے تباہ کن حملوں کا بھی اعتراف کیا،تینوں افسر جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوامی عتاب سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔