پاک فوج کادندان شکن جواب،بھارتی چوکیاں ،بٹالین ہیڈکوارٹر ،مزید 48ڈرونز تباہ

راولپنڈی، مظفر آباد: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پاک فوج کادندان شکن جواب،بھارت کی متعدد چوکیاں ،بٹالین ہیڈکوارٹر ،مزید 48ڈرونز تباہ،دشمن نے پھرسفید جھنڈا لہرادیا،سول آبادی پر گولہ باری سے 5شہری شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بلااشتعال فائرنگ ،گولہ باری سے ماں،شیرخوار بچی سمیت 5شہری شہید ،7 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی فوج کی 8 چوکیوں ،بٹالین ہیڈکوارٹرکو اڑا دیا،چیک پوسٹوں کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

دریں اثنا پاک فوج نے اسرائیلی ساختہ مزید 48 بھارتی ڈرونز مار گرائے ،تباہ ہونے والے ڈرونزکی تعداد 77 ہوگئی،ڈرونز کو اوکاڑہ ،وہاڑی، پاکپتن میں گرایا گیا،ذرائع کے مطابق ڈرونز کی تباہی سے بھارت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوچکا، اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے۔