اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پہلگام آپریشن پرمفصل ڈاکو منٹری نے بھارتی جھوٹ کاپردہ چاک کردیا۔
ڈاکومنٹری میں پہلگام فالز فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیے کو اجاگر کیا گیا ،بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی حصہ ہیں،بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالز فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومنٹری میں شامل کیے گئے۔
پہلگام فالز فلیگ میں موجود واضح ابہام ،کوتاہیوں کی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ،ڈاکومنٹری میں بتایا گیا پاکستان نے کیسے آپریشن کے جواب میں اپنی اعلیٰ حکمت عملی وبیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دےدی۔
پہلگام آپریشن پرمفصل ڈاکو منٹری سے بھارتی جھوٹ کاپردہ چاک



















