اسرائیلی دفاعی نظام ناکام، یمن سے میزائل حملہ، 8 افراد زخمی

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی دفاعی نظام ناکام، یمن سے میزائل حملہ، 8 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،ائیر پورٹ کی سڑک ، گاڑی کو نقصان پہنچا ، فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کرنا پڑی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام میزائل کو تباہ کرنے میں ناکام رہا،ادھر حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا بن گوریون ائیرپورٹ اب فضائی سفر کےلئے محفوظ نہیں رہا،بیلسٹک میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور امریکی و اسرائیلی فضائی دفاعی نظام گرانے میں ناکام رہے۔