سعودی عرب کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی،امریکہ معاہدے کے تحت جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ،فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا سعودی عرب کےساتھ معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی،معاہدے کا مقصد امریکہ کے شراکت دار ممالک کی سلامتی امور کو بہتر بنانا ہے،خلیج کے علاقے میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔