مودی حکومت سے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب

نئی دہلی:(مشرق نیوز)سابق وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب و کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کر لیے۔

سردارچرن جیت سنگھ چنی نے کہاآج تک کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟لوگ کہاں مارے گئے؟بم گرتے ہوں تو کیاپتہ نہیں چلے گا؟2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا۔

بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے الزام لگایا کانگریس دہشت گردوں اور پاک فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے،بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز نے کانگریس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دےدیا۔