اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سوشل میڈیا پر ”ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ”ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019 میں نے یہی بتایا تھا“ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ذمہ دار ملک ہیں اگر (دشمن) سمجھتا ہے جارحیت ہی راستہ ہے تو تیار ہیں ،آزمائش نہ کریں، ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام”ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں“ عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
”ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ



















