لاہور (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ 10 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین آج شام کے میچ کیلئے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈرسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
پی ایس لیگ سیزن 10 کا 20 واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج سہ پہر ساڑھے 3 شروع ہو گا، اسکے بعد رات ساڑھے 8 بجے لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔ پی سی بی نے شائقین کو دھوپ سے بچنے کیلئے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت دیدی ہے۔
تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں اور شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کیلئے ہیٹ اور کیپ لیکر آئیں۔ اسی طرح شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کیلئے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال بھی دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے



















