بھارت ،حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں موچی گرفتار

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں موچی کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بھٹنڈہ چھاونی میں 8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمارکو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے لیا،سنیل کمار پر حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کاالزام ہے۔