اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز ٹرانسفر پر وفاق نے غلط بیانی سے کام لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،جواب وکیل منیر اے ملک اور رفاقت کے ذریعے پیش کیا گیا۔
جواب میں وفاقی حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ججز ٹرانسفر کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا،مشاورت کے دوران غلط دعویٰ کیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود نہیں،چیف جسٹس کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا نئے ججز حلف کے بغیر ہی اپنا عہدہ سنبھالیں گے،جسٹس عامر فاروق کا نام سپریم کورٹ کےلئے تجویز کیے جانے کے فوری بعد ججز کے تبادلے معنی خیز امر ہے۔
تحریری جواب میں واضح کیا گیا سپریم کورٹ کے سامنے مسئلہ ذاتی نوعیت نہیں بلکہ اصولی و آئینی سوال ہے،کیا وفاقی حکومت کسی بدنیتی کی بنیاد پر ایک ہائیکورٹ کو متاثر کر سکتی ہے؟۔
ججزٹرانسفر پر وفاق نے غلط بیانی سے کام لیا،5 ججز کا تحریری جواب



















