سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3545 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (بیورورپورٹ)پاک بھارت کشیدگی سے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس میں 3545 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 3545 پوائنٹس کمی کےساتھ 100انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں نے بڑھتی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاانڈیکس میںکمی کی وجہ آئندہ چند روز میں ممکنہ حملے کی خبریں ہیں،سرمایہ کار ممکنہ بھارتی فوجی کارروائی سے پریشان ہیں، وزیر اطلاعات کی پریس بریفنگ کے بعد خدشات بڑھے۔