ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے 1446حج سیزن کی تیاری کے سلسلے میں حج اجازت نامے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ان کی خلاف ورزی میں سہولت کاری کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حج ویزا کے ساتھ آنے والوں کے استثنا کے ساتھ ہے۔ اس کا مقصد عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں حفاظت، آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ حج کے مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بغیر پرمٹ کے حج کرتے یا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 20,000 سعودی ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔یہی جرمانہ ہر قسم کے وزٹ ویزا رکھنے والوں پر یا جو بھی مکہ شہر اور مقدس مقامات میں داخل ہونے یا رہنے کی کوشش کرتا ہوگا پر ہوگا۔ ذوالقعدہ کے مہینے کے پہلے دن سے شروع ہو کر ذوالحج کی 14 تاریخ تک یہ صورت حال برقراررہے گی۔اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے وزٹ ویزا کیلئے درخواست دینے والے پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد کرے گا جس نے بغیر اجازت حج کیا یا کرنے کی کوشش کی ۔ یا جو مکہ مکرمہ شہر میں داخل ہوا یا داخلے کی کوشش کی۔ یکم ذوالقعدہ سے لیکر 14 ذوالحج تک ان صورتوں میں جرمانہ عائد کیا جاتا رہیگا۔
حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتاہے:سعودی عرب



















