پنجاب میں نہروں کی بھل صفائی، اربوں کے فنڈز خرچ، کسان ضرورت کے مطابق پانی سے پھر بھی محروم

لاہور (اپنے نمائندے سے) محکمہ آبپاشی پنجاب کا 8 آپریشنل زونز میں منتخب نہروں کی بھل صفا ئی، گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز کا استعمال، لاکھوں مربع فٹ بھل نکالی گئی۔ 2023-24ءمیں 10 سال کے بعد 1112 نہروں کی صفائی، تزئین و آرائش پر 3 ارب سے زائد کے فنڈز خرچ، لاکھوں کیوبک فٹ بھل نکالا گیا، لیکن کسانوں کو تاحال ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے ہر سال موسم سرما میں 8 آپریشنل زونز میں ضرورت کے مطابق نہروں کا انتخاب کرتے ہوئے بھی صفائی کی جاتی ہے جس کا مقصد نہروں کا پانی اس کی ابتداءسے آخر تک پہنچایا جا سکے۔ اس حوالے سے سال26دسمبر 2018-19میں شروع ہونے والی یہ مہم 30 جنوری 2019 تک جاری رہی اس دوران 329 دوامی نہروں کی صفائی ہوئی جس پر 408ملین اخراجات ہوئے جس کا مقصد پانی کی بلارکاوٹ ٹیلوں تک رسائی کے عمل کو بہتر بنانا تھا پنجاب بھر کی سارا سال چلنے والی نہروں اور راجباہوں سے 40 لاکھ کیوسک سے رائد بھل نکالی گئی۔ منگلا ڈیم سے نکلنے والی لوئر جہلم کینال ، رسول قادرآباد لنک کینال اور اپر چناب کینال قادرآباد بلوکی لنک کینال ،جھنگ برانچ کینال اور سینٹرل باری دوآب کینال لوئر باری دو آب کینال اوربلوکی سلیمانکی لنک کینال اپر پاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال اپر جہلم کینال ا ور لوئر چناب کینال (علاوہ جھنگ کینال)اور اپر بہاول کینال جبکہ تربیلا ڈیم سے نکلنے والی نہروں میں سے تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں پنجند ہیڈ ورک سے نکلنے والی نہری ہیڈ تریموں سے نکلنے والی تمام نہریں سدھنائی اور ایس ایم بی لنک کینالز لوئر پاکپتن کینال جبکہ لوئر بہاول کینال اور تھل کینال ششماہی نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی کی گئی۔ اسی طرح 2019-20میں سارا سال اور چھ ماہ چلنے والی 620کے قریب نہروں کی صفائی کی گئی جن کی لمبائی 4187کینال میل تھا اس پر 461ملین اخراجات ہوئے اور اس میں سے1لاکھ 1ہزار 67مربع فٹ بھل نکالی گئی تھی اسی 2020-21میں دوامی اور ششماہی 607کے قریب نہروں کی صفائی کی گئی جس پر 384ملین اخراجات ہوئے ان نہروں کی لمبائی 4688میلز تھے اور ان سے 90ہزار کیوبک فٹ کے قریب بھل نکالی گئی تھی جبکہ سال 2022میں بھی 530کے قریب دوامی اور غیر دوامی نہروں کی بھل صفائی کا کام کیا گیا جو کہ 4235میل رقبہ پر محیط ہے اس پر 345ملین کے اخراجات ہوئے اور 78مربع فٹ بھل نکالا گیا تھا۔ اسی طرح نگران حکومت کی دور میں پنجاب کی تمام سارا سال اور چھ ماہ چلنے والی 1112 نہر راجباہوں اور کھالوں کی بھی صفائی کے ساتھ 5ہزار نہروں کے کناروں کو پختہ اور تزئین و آرائش کی گئی ان کی لمبائی 22ہزار میل جس پر 3ارب 71کروڑ کے قریب اخراجات ہوئے اور تقریبا 1190لاکھ کیوبک فٹ بھل نکالا گیا تھا اس میں سارا سال چلنے والی 112نہریں اور راجباہوں جو کہ 4787کینال میل تھیں اس کے علاوہ 2857کینال میل پر 423ششماہی نہروں اور راجباہوں کو صاف کیا گیا، ان سے 1044لاکھ کیوبک فٹ بھل نکا لا گیا تھا جس سے نہری نظام میں پانی کی گنجائش میں اضافہ ہوا ایک اندازے کے مطابق 13سے 14لاکھ ایکڑ ا راضی کو سیراب کیا گیا تھا جو 10 دس سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا تھا، اس بھی صفائی سے تریموں ڈیم کی استعداد 6لاکھ 45ہزار کیوسک سے بڑھ کر 8لاکھ 75ہزار کیوسک ہو گئی تھی جس کے بعد یہ بیراج 136ملین ایکڑ زمین کو سیراب کر رہا ہے جبکہ پنجند بیراج 7لاکھ کیوسک سے 8لکاکھ 70ہزار کیوسک ہوا جو کہ 145ملین ایکڑ زمین کو سیراب کر رہا ہے جبکہ سال 2024-25میں منتخب 705نہروں کی صفائی کی گئی جس پر 570ملین کے اخراجات ہوئے اور 1لاکھ کے قریب کیوبک فٹ بھل نکالا گیا ہے جبکہ 2025-26میں صفائی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ تمام 8آپریشنل زونز کے چیف انجینئرز اور دیگر افسران اور ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی کی جانب سے وزیر آبپاشی کو بریفنگ دی گئی ہے جس میں کسانوں کو فراہم کئے جانے والے پانی میں 16فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس پر قابو پانے کی خاطر تجاویز مرتب کرنے کی خاطر صوبائی وزیر آبپاشی کی جانب سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔