وزیراعلیٰ پنجاب کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (مشر ق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔ ایک بیان میں ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کا عالمی دن ہمارے اندر شعور بیدار کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، حفاظت اور صحت کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔