نئی دہلی:(مشرق نیوز)پہلگام حملہ مودی کے گلے پڑگیا،بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے پہلگام واقعہ کے بعد شک و شبہات کا اظہار کردیا۔
انڈین نیشنل کانگریس کیرالہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاپہلگام لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے 200 کلومیٹر دور ہے، 4 دہشتگردوں کا داخل ہو کر سیاحوں کو نشانہ بنانا اور بغیر کسی رکاوٹ کے فرار ہوجانا سکیورٹی ناکامی ہے،اگر دہشت گرد اتنی گہرائی میں داخل ہو کر حملہ کر سکتے ہیں تو عام شہریوں کی حفاظت کیسے ممکن ہوگی؟۔
ادھر سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے کہا بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کےخلاف الزامات ثابت کرنے کےلئے کوئی شواہد نہیں ،سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں،بھارت اتنا معصوم نہیں ،کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کرایا ، امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی گئی،بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت ،معیشت متاثر ہوگی لہٰذا بھارتی صدر کو چاہیے حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
پہلگام حملہ مودی کے گلے پڑگیا،بھارتی اپوزیشن نے شک و شبہات کا اظہار کردیا



















