امید ہے پاکستان سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کردیگا: وزیر خزانہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کر دیگا، چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا میں پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دیگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط کیلئے پر امید ہیں، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط ملے گی، بھارت کے ساتھ تناو کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے۔