تہران:(مشرق نیوز)ایران کی بندر گاہ میں خوفناک دھماکہ،متعدد افراد جاں بحق،500سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا، آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی،قریبی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں ،کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کھڑکیاں،دروازے ٹوٹ گئے ،متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے،مقامی رہائشیوں نے کہا دھماکے سے زمین ہل گئی ،حکام کے مطابق دھماکے سے ریفائنریاں، فیول ٹینک، ڈسٹری بیوشن کمپلیکس اور تیل کی پائپ لائنیں متاثر نہیں ہوئیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتش گیر مواد کو ذخیرہ کرنے میں غفلت سے دھماکہ ہوا، بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے،دھماکے کے بعد ہنگامی فورسز کو فوری طور پر ہائی الرٹ کرکے بندرگاہ کی تمام سرگرمیاں روک دی گئیں،حکام نے تحقیقات شروع کر دیں اور متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا ۔
ایران کی بندر گاہ میں خوفناک دھماکہ،متعدد افراد جاں بحق،500سے زائد زخمی



















