گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)عمران خان حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2مرتبہ عمر قید،15لاکھ ر وپے جرمانہ،خصوصی عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔
تھانہ سٹی وزیر آباد مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو ئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل و دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی،4زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالت نے شریک ملزموں طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا،فیصلے میں کہا گیا ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی۔
عمران حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2مرتبہ عمر قید،15لاکھ روپے جرمانہ



















