”ماں“سکھ خاتون کو گلے لگا کرپولیس اہلکار نے دل جیت لیے

شکر گڑھ:(نمائندہ خصوصی)ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگا کرپولیس اہلکار نے دل جیت لیے،گلے لگاکر نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل،ضعیف خاتون سینے سے لگ کر روتی رہیں۔

کرتارپور راہداری پر یاتریوں کے استقبال کی سامنے آنےوالی ویڈیو میں اہلکار کے جذباتی انداز نے مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی،وائرل ویڈیو میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔

پولیس اہلکار نے ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی،موقع پر موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی جذباتی ہوگئے۔