واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی حکام نے وسکانسن کی ایک جج کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امیگریشن کے نفاذ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور مقامی حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع میں امیگریشن حکام سے بچنے کیلئے اپنی عدالت میں ایک شخص کی مدد کی تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت میں کہا کہ ملواکی کاو¿نٹی سرکٹ جج ہنا ڈوگن نے امیگریشن ایجنٹوں کو روکا، جو 18 اپریل کو عدالتی وارنٹ کے بغیر اس شخص کو گرفتار کرنے عدالت کے باہر آئے تھے، اور جج نے اسے جیوری کے دروازے سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایجنٹوں نے ایڈورڈو فلورس روئز نامی شخص کو عدالت کے باہر سے اس وقت گرفتار کرلیا تھا، جب وہ اپنے وکیل کے ساتھ جا رہا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن گرفتاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاکر جج کو گرفتار کرلیا



















