پہلگام حملے کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

آسام:(مشرق نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت بیان کرنے پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا،آسام کے رکن اسمبلی نے پہلگام واقعہ کو ”بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی سازش“ قرار دیا تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا امین الاسلام کی گرفتاری مودی حکومت کی جانب سے سچائی دبانے کی ایک اور کوشش ہے،مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرانا بھارتی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے۔