اسلام آباد،لاہور :( بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گلدستہ دیکرجسٹس علی باقر نجفی کو رخصت کیا ،تقریب میںجسٹس علی باقر نجفی کی خدمات کو سراہا گیا ،ججز نے جسٹس علی باقر نجفی کےساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن



















