ٹرمپ یوکرین آکر جنگ کی تباہی دیکھیں، زیلنسکی کا پیغام

کیف:(مشرق نیوز)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ہے یوکرین آکر جنگ کی تباہی دیکھیں۔

یوکرینی صدر نے انٹرویو میںکہابراہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلے، مذاکرات سے قبل لوگوں، عام شہریوں، جنگجوو¿ں، ہسپتالوں، گرجا گھروں، تباہ شدہ یا مردہ بچوں کو دیکھنے کےلئے یوکرین آئیں،یوکرین کے دورے پر آئیں گے تو سب سمجھ آجائے گا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک کے ساتھ کیا کچھ کیا ،پیوٹن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتاوہ کبھی نہیں چاہتے ہم آزاد ہوں، روس مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔