لندن:(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، برادر اسلامی ملک لگام ڈالے،پاکستانی عوام ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہابیلاروس کا دورہ نہایت کامیاب رہا، فیکٹریوں کا معائنہ کیا،معدنیات کی مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،زراعت کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے، بیلاروس زراعت پرخصوصی تعاون کرےگا،بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے، دورے کے دوران مختلف شعبوں کے افراد سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
وزیراعظم نے کہاڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان منزل ہے،ایران میں قتل ہونےوالے مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکام کو میتیں کو جلد از جلد پاکستان لانے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہاافغان عبوری حکومت کو کئی بار کہا دوحہ معاہدے پرعمل اور دہشتگردوں کو افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دے لیکن کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں اورکئی پاکستانیوں کو شہید کرچکیں، کابل حکومت دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، افغانستان برادر و ہمسایہ ملک ہے اب افغانستان پر منحصر ہے ہمسائے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کےساتھ،پاک فوج، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہانوازشریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر لےکر چل رہے ہیں، پنجاب سپیڈ بھی پاکستان سپیڈ تھی اور اب سپر پاکستان سپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں،تیزی سے ترقی کرتا وخوشحال پاکستان منزل ، اجتماعی کاوشوں، قوم کی دعاوں ، شبانہ روز محنت سے کامیابی مل رہی ہے۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان میں اوورسیز کنونشن کا آغاز تاریخی قدم ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا،اووسیزپاکستانیوں کے جائزمطالبات کوسنیں گے اورجس قدرہوسکا عمل کریں گے،رواںسال ترسیلات زرمیں کافی اضافہ ہوا۔
دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف سیاست میں بھر پور کردار ادا،پوری پارٹی کو چلا رہے ہیں،وفاقی و صوبائی حکومت نواز شریف سے ہدایات لیتی ہیں،بیلا روس کا دورہ بہت کامیاب رہا،ایک لاکھ60ہزار ہنر مند پاکستانی بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا ۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















