امریکہ جوابی ٹیرف کی پالیسی مکمل طور پر ختم کرے،چین

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے کہاہے الیکٹرانک مصنوعات کو ٹیرف سے مستثنیٰ کرنا چھوٹا قدم ،امریکہ جوابی ٹیرف کی پالیسی مکمل طور پر ختم کرے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے بیان میں کہا امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کےلئے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے غلط اقدامات کو مکمل طور پر ختم کرکے باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے،الیکٹرانک مصنوعات کو ٹیرف سے مستثنیٰ کرنا چھوٹا قدم ہے ،چین فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔