جوابی اقدام کاامکا ن مسترد،امریکی ٹیرف پرموقف جارحانہ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کاٹرمپ ٹیرف پر محتاط ر ویہ،جوابی اقدام کا امکان مسترد کردیا۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ اورنگزیب نے واضح کیا امریکی اقدامات کے جواب میں کسی قسم کا تجارتی ردعمل دینے کا ارادہ نہیں ،نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے پریشانی ضرور کیونکہ صورتحال غیریقینی ہے، پاکستان کا موقف جارحانہ نہیں ،تدبر و حکمت عملی پر مبنی ہوگا،سب کو سوچنا ہوگا نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان امریکہ کےخلاف کوئی تجارتی اقدام نہیں اٹھائے گا،معاملے پر امریکہ سے بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیرف کے تجارتی و سفارتی اثرات طویل مدتی ہو سکتے ہیں،امریکہ طویل عرصے سے صرف تجارت ہی نہیں دیگر شعبہ جات میں سٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی اہم ہیں،پاکستان تجارتی معاملات پر بات چیت کےلئے اعلیٰ سطح کا وفد واشنگٹن بھیجے گا۔

وزیر خزانہ نے کہاپاکستان میں موجود کھربوں کے معدنی وسائل ملک کو قرضوں سے نجات دلاسکتے ہیں،آرمی چیف کی یقین دہانی ثبوت ہے تمام مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دیا جائےگا،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں حالیہ شدت پسندی کے باوجود سکیورٹی بہتر بنانا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا ترجیح ہے،بلوچستان اقتصادی حکمت عملی کا گیم چینجر ہو سکتا ہے، صوبے کو محفوظ ،ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔