تہران (مشرق نیوز) ایران نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے، غدارعناصربین الاقوامی دہشت گردوں کےساتھ ملکر خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔
ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت



















