مسقط:(مشرق نیوز)ایران،امریکہ میں بالواسطہ مذاکرات کاپہلادور مثبت،دونوں ممالک کے نمائندوں نے اگلے ہفتے ایک اور بیٹھک پر اتفاق کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کاروں میں بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور مثبت رہا،ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی امریکہ کےساتھ بالواسطہ مذاکرات کےلئے وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد مسقط میں موجود ہے،دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے چند منٹ کی براہ راست بات چیت میں آئندہ ہفتے پھر مذاکرات کےلئے جمع ہونے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران ،امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دور میں بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی۔
مسقط میں ایران،امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کاپہلادور مثبت



















