خلیجی ممالک سے بے دخل بھکاریوں کے گرد گھیرا تنگ،مقدمات چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )خلیجی ممالک سے بے د خل پاکستانی بھکاریوں کے گرد گھیرا تنگ،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے،حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ۔