اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،بیلاروس میں فوجی وتجارتی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدے،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ و ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف ، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت ، اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا،بیلاروس کی فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون پر2025 سے 2027 کا روڈ میپ بھی طے پاگیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ، سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے،پرتپاک استقبال ،بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، سابق وزیراعظم نواز شریف ،بیلاروس کے صدر لوکا شینکو نے ملکر پاکستان ،بیلاروس کی دوستی کو پروان چڑھایا ،صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہبازشریف نے کہادوطرفہ تعلقات کیلئے مفید بات چیت ہوئی ، دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کےلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت ہے،صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی بصیرانہ قیادت میںبیلاروس نے نمایاں ترقی کی،دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ،سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان زرعی ملک ،65 فیصد آبادی دیہات میں مقیم اور زراعت سے وابستہ ہے، پاکستان ،بیلاروس کو زرعی و صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے،بیلاروس کی زرعی آلات و مشینری میں بھی بڑی مہارت ہے، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے بیلاروس کے تعاون کے خواہاں ہیں ،تجربات سے استفادہ کریں گے۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر موجود ہیں ،دونوں ممالک تعاون و شراکت داری کر سکتے ہیں،بیلاروس میں مقیم پاکستانی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور غیر ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا،دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل شعبے میں بی ٹو بی تعاون بڑھایا جائے گا،پبلک ٹرانسپورٹ شعبہ میں بھی پاکستان بیلاروس سے استفادہ کرےگا،تعلقات کے فروغ کیلئے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا پاکستان کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلئے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہوگا۔
دریں اثنا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا،فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ،بیلاروس کے صدر لوکو شینکا کے مابین ایوان آزادی میں ہونےوالی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا،ہنر مند و تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کیلئے لائحہ عمل جلد ترتیب دینگے۔
دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا زرعی شعبے ، زرعی مشینری کی تیاری کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا،الیکٹرک گاڑیوں ، بسوں کی تیاری ، غذائی تحفظ کے شعبے،دفاعی اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ بھی کیا گیا،صدر،وزیراعظم نے حالیہ مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون ، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے منسک میں بیلاروس کے ایوان آزادی کا دورہ کیا ،بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے پرتپاک استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے،بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے وفد کا تعارف کرایا ،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
علاوہ ازیں بیلا روس کے صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف ،نوازشریف کیلئے گرمجوشی کا اظہار کیا،شہباز شریف نے پرتپاک استقبال ،مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید برآں اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان بیلاروس تعلقات میں یادگار دن ہے ، بیلاروس کےساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، بیلاروس میں قومی تعمیر کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کےلئے 150,000 سے زیادہ انتہائی ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا ، زراعت و غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ، الیکٹرک بسوں ،زرعی مشینری کی تیاری میں ممکنہ مشترکہ منصوبے دوستی کے پائیدار بندھن کو دیرپا شراکت داری میں تبدیل کرنے میں معاون ہوں گے،صدر لوکاشینکو اور میں پاکستان ،بیلاروس کے تعاون کو نئی و بلندیوں تک لےجانے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















