سعودی عرب نے پاکستان کاحج کوٹہ10ہزار بڑھا دیا
اسلام آباد،ریاض:(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے پاکستان کاحج کوٹہ10ہزار بڑھا دیا۔
حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ، پاکستانی عوام کےلئے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے،اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کےلئے درخواست دہندگان پر دباو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
فیصلے کے تحت اب مزید 10 ہزار مزید پاکستانی خوش نصیب 2025 میں حج کی عظیم سعادت حاصل کر سکیں گے،وزارت مذہبی امور کی جانب سے جلد رجسٹریشن طریقہ کار اور شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔



















