لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے،پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، پورے پاکستان میں دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،میں لاہور نہیں پورے پنجاب کا گورنر ہوں، دروازے عوام کےلئے کھول دئیے۔
سردارسلیم حیدر نے کہاسیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں، پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال اور گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے،گورنر پنجاب



















