راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) تیمر گرہ میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے ایک کروڑ سر کی قیمت والے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں2 خوارج مارے گئے ،ہلاک ہونے والوں میںہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ عرف کوچوان بھی شامل ہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا خوارجی حفیظ عرف کوچوان سکیورٹی فورسز ،معصوم شہریوں کےخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،حکومت کی جانب سے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی۔
دوسری جانب صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کاخاتمہ کرکے دم لیں گے،ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
تیمرگرہ میں آپریشن،ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج جہنم واصل



















