ساہیوال ڈویژن میں بھی کلچرل ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا: کمشنر

ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 14اپریل کو صوبہ بھر کی طرح ساہیوال ڈویژن میں بھی کلچرل ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر ڈے منانے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے اور اس دن کی حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں کلچرل ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ساہیوال آرٹس کونسل میں پنجابی مشاعرہ اور مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ثقافتی لباس کی ترویج کے لئے روائتی پگ بھی پہنائی جائیگی۔دوسری طرف کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید نے پلاننگ برانچ میں اصلاحات لاتے ہوئے متعدد اہلکاران کے تبادلے کردیے۔ اشفاق احمد سپرنٹنڈنٹ ٹیکس کو پلاننگ برانچ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر مسعود احمدکو واٹر ریٹ برانچ کا انچارج تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح آٹوکیڈ آپریٹر لیاقت بلوچ کاواٹر ریٹ برانچ سے پلاننگ برانچ، جونیئر کلرک عمر حیات کا پلاننگ برانچ سے انجینئرنگ برانچ، جونیئر کلرک صداقت علی کاانجینئرنگ برانچ سے پلاننگ برانچ، شہروز عمر جونیئر کلرک کا پلاننگ برانچ سے واٹر ریٹ برانچ جبکہ راجا عثمان جونیئر کلرک کا جنرل برانچ سے پلاننگ برانچ تبادلہ کردیا گیا۔