لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرنے مختلف وارڈزکا دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے گھڑی وارڈ،ای این ٹی و دیگر وارڈزمیں اے سی نہ چلنے پر اظہاربرہمی کیا۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس کسی وزیریا سیکرٹری کے دورے کا انتظار نہ کرے بلکہ خودمعاملات کو بہتر بنائے۔ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میوہسپتال میں معاملات درست کرکے مجھے شام تک رپورٹ چاہئے۔سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے ہم کب تک ایم ایس حضرات کو ہدایات جاری کرتے رہیں گے۔ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ اب وارننگ نہیں دیں گے بلکہ ایکشن کریں گے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کررہے ہیں۔ مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنا ایم ایس کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ مریضوں کیلئے آسانیاں نہ پیداکرنے والے ایم ایس کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایم ایس حضرات ہمیں انتہائی قدم اٹھانے کی حدتک نہ لائیں تو بہتر ہوگا۔
مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا نہ کرنیوالے ایم ایس کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں: سلمان رفیق



















