آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، منرل ڈیویلپمنٹ پالیسی پر اظہار عتماد

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ پالیسی پر اعتماد کااظہار کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر کی زیر قیادت وفد نے وسیع معدنیات کی دولت ترقی کیلئے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد ،بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سکیورٹی ضروریات پر بھی بات چیت کی گئی،دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اظہار اعتماد کیا اور موجودہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ،پی ٹو پی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔