وسیم الرحمن ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سپریم کورٹ مقرر
اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وسیم الرحمن خان خاکوانی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سپریم کورٹ مقرر کر دیاگیا،عدالت عظمیٰ میں وسیم الرحمن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کےلئے ایڈیشنل رجسٹرار(جوڈیشل) تعینات کیا گیا ۔
وسیم الرحمن پنجاب عدلیہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں، تعیناتی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار تھے،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وسیم الرحمن خاکوانی کو دیوانی، فوجداری اور فیملی کیسز کا 16 سال کا تجربہ حاصل ہے۔



















