لاہور ( اپنے رپورٹر سے) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا موسمیاتی تبدیلی پر عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شدید ہیٹ ویو الرٹ سے بچاﺅ کیلئے عامتہ الناس احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، ہیٹ سٹروک ، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشات واضح ہیں۔ شہریوں سے ایپل ہے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کیلئے دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے گھروں میں رہیںجبکہ حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔علاوہ ازیں بزرگ شہری جب بھی اپنے گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو ضرور ڈھانپیں اوردوران سفر اور گرمی شدت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے ہمراہ پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھتے ہوئے ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور دھوپ کی تمازت اور موسمی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے چھتری اور کیپ کا استعمال ضرور کریں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ ہیٹ سٹروک اور اس کی شدت میں اضافہ کے حوالے سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک ڈیسک بھی قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں۔ طبی عملہ اپنے فرائض نبھانے کیلئے بھی ہمہ وقت الرٹ رہے۔ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے شہر میں واٹر کولر ، سائے دار جگہوں اور ایمبولینس سروس کو بھی فعال رکھا جائیگا۔ واٹر سپلائی اور بجلی کے محکمے بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوام کو مسلسل آگاہی دی جائے گی، ہیٹ ویو سے بچاو¿ ہمارا مشترکہ فرض ہے۔شدید گرمی میں باہر نکلنے سے پہلے پانی ساتھ رکھیں، تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پینا نہ بھولیں۔گاڑی میں بچوں یا پالتو جانوروں کو ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، گاڑی کا درجہ حرارت جان لیوا ہو سکتا ہے۔ہیٹ سٹروک کی علامات میں چکر آنا، شدید پسینہ، کمزوری، اور بے ہوشی شامل ہیں، فوری طبی امداد لیں۔حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض خصوصی احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں۔مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کی سہولت مہیا کی جائے۔ ریسکیو 1122 اور ایمبولینس سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورت میں فوری رابطہ کریں۔فیکٹریز اور انڈسٹریز ملازمین کو ہیٹ پروٹیکشن گیئر فراہم کریں، کام کے اوقات میں نرمی کریں۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز سے تعاون کی اپیل، غریب و نادار افراد تک ٹھنڈا پانی پہنچائیں۔جانوروں کو سایہ دار جگہ پر رکھیں، پینے کیلئے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔عوام سے گزارش: اپنی اور دوسروں کی صحت کو یقینی بنائیں، اردگرد موجود لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔ہیٹ ویو کے دوران ممکن ہو تو گھریلو کھڑکیاں دن کے وقت بند رکھیں اور پردے استعمال کریں۔
مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے: مریم اورنگزیب



















