پشاور (بیورو رپورٹ) افغانستان کےلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا افغان مہاجرین کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ وفاقی دارا الحکومت میں کتنے افغان مہاجرین ہیں، افغانستان سے پاکستان آنے والے لوگوں کی وجہ سے مسائل ہیں، سلسلہ رکنا چاہیے،خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور گورننس سے متعلق چیلنجز کے حوالے سے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد صادق نے کہا پاک افغان تعلقات میں خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے، میں 5سال سے افغانستان میں سفیر ہوں، مجھ پر پاکستان سے کوئی دباﺅ نہیں آیا، افغان مہاجرین کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ وفاقی دارا الحکومت میں کتنے افغان مہاجرین ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی بہت بڑا چیلنج ہے، افغانستان سے پاکستان آنے والے لوگوں کی وجہ سے مسائل ہیں، یہ سلسلہ رکنا چاہیے، افغانستان سے پاکستان پر حملے چیلنج ہیں،افغانستان کو اپنے لوگوں کو کنٹرول کرنا چاہیے، ہمارے لیے اور افغانستان کےلئے سنجیدہ سوالات ہیں، ایک دوسرے کو اینگیج کرنے کی ضرورت ہے،گورنر کے پی فیصل کنڈی نے کہا کے پی کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے مسائل کا شکار رہا، کے پی عوام نے نے بہت قربانیاں دیں، کے پی میں سیاسی جماعتوں کی عدم توجہ بھی سکیورٹی عدم استحکام کی وجہ ہیں،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتیں بھی شدید پولرائزیشن کا شکار ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال کا گورننس اور دیگر شعبوں پر بھی اثر پڑتا ہے، کے پی کے ساتھ پاکستان بھی ایک کنفلکٹ زون ہے، دہشتگردی گذشتہ 40 برس میں اس خطے میں ہونے والے واقعات کا نتیجہ ہے۔
پاک افغان تعلقات میں خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے:محمد صادق



















