وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے ،کینالز منصوبہ نامنظور،پانی کا کوئی منصوبہ صوبوں کے اتفاق کے بغیر نہیں بن سکتا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔

پانی کا معاملہ سی سی آئی میں جاتا ہے، کینالز پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، پہلے منصوبہ منظور ہوگا پھر کام شروع ہوگا،وفاق میں حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے، اپوزیشن کی ڈیمانڈ پر حکومت نہیں چھوڑیں گے۔