واشنگٹن (بیورو رپورٹ) ٹرمپ ٹیرف سٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا،2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے ٹیکسوں کے اعلان پرامریکی سٹاک مارکیٹس شدید مندی سے دوچار ہوگئیں اور سرمایہ کار 60 کھرب ڈالر کی زائد رقم سے محروم ہوگئے۔
امریکی ٹیکسز کے بعد چینی منصوعات یورپی منڈیوں میں جانے کاامکان ہے،نئے ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس 5 سال کی بدترین مندی کا شکار ہوئیں، ڈاو¿ جونز5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 4.6 فیصد اور نیسڈک میں 4.7 فیصد کمی ہوئی، لندن سٹاک ایکسچینج میں فٹسی ہنڈریڈ انڈیکس میں ریکارڈ 5 فیصد،جرمنی کی سٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد اور جاپان میں 2.8فیصد مندی رہی ،تجارتی جنگ کے خدشات سے تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر کر 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
ٹرمپ ٹیرف سٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا،بدترین مندی



















