اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،عید کی مبارکباد دی، امن و خوشحالی کےلئے دعا کی۔
ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم ، پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی،دونوں رہنماوں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،فریقین نے متعدد شعبوں میں پاکستان ازبکستان تعاون مزید مستحکم کرنے کےلئے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
شہبازشریف نے ازبک صدر شوکت مرزیوف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کےلئے اپنی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینٹ کا آئندہ دورہ ازبکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ازبک صدر سے رابطہ، عید کی مبارکباد



















