میانمار میں 75 سالوں میں آنےوالا سب سے بڑا زلزلہ

ینگون:(مشرق نیوز)میانمار میں 75 سالوں میں آنےوالا سب سے بڑا زلزلہ،ہلاکتیں10,000 سے 100,000 تک پہنچ سکتی ہےں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ سطح زمین کے بہت قریب آنے سے شدت زیادہ محسوس کی گئی،امپیریل کالج لندن کی ماہر ریبیکا بیل نے کہا زلزلہ ساگائنگ فالٹ لائن پر آیا جو 1,200 کلومیٹر طویل و انتہائی سیدھی ہے جس کے باعث اثر بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا،فالٹ لائن کو کیلیفورنیا کی سان اینڈریاس فالٹ سے تشبیہ دی جا رہی ہے ۔