پاراچنار: (مشرق نیوز)ضلع کرم میں بڑی پیشرفت،فریقین نے 8ماہ کیلئے امن معاہدہ کرلیا۔
جرگہ ممبر حاجی کمال،ڈپٹی کمشنر نے کہا عید کے موقع پر فریقین کے مابین” امن تیگہ“ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،امن تیگہ (پتھر) رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ڈی سی نے کہا خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا روڈ کھولنے کےلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جرگے میں عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
کرم میں عید کی خوشیاں دوبالا، ”امن تیگہ“ ،فریقین میں8 ماہ کیلئے معاہدہ



















