مستونگ ،کوئٹہ :(مشرق نیوز)مستونگ میںبی این پی لانگ مارچ کے قریب خودکش دھماکہ، اختر مینگل و دیگر رہنمامحفوظ رہے،ذرائع کے مطابق بمبار نے کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر دھرنے کے قریب خود کواڑایا۔
لیویز حکام نے کہاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا،بی این پی قیادت ، کارکن محفوظ رہے،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا دھرنے کے شرکا، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہے، انکوائری کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔
بعدازاں مستونگ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا دھماکے میں 4 شرکا زخمی ہوگئے، کسی گروپ نہیں،ریاست سے خطرہ ہے،حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے لیکن احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، خواتین کی گرفتاری شرمناک عمل ہے ،رہائی کے بدلے مجھے گرفتار کریں۔
بی این پی لانگ مارچ کے قریب خودکش دھماکہ، اختر مینگل و دیگر رہنمامحفوظ



















