چھتیس گڑھ:(مشرق نیوز)بھارتی فوج نے اپنے ہی 16شہریوں کو بھون دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا،سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں مارے گئے ،بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا مرنے والے علیحدگی پسند نکسالی تھے،آپریشن میںماﺅنواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مکینوں نے کہا سرچ آپریشن میں ہلاک ہونےوالے 16 افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے ہے،مسلح نہیں تھے، داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔
چھتیس گڑھ،بھارتی فوج نے اپنے ہی 16شہریوں کو بھون دیا



















