لاہور (مشرق نیوز) رسل ڈومینگو کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کیلئے لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔لاہور قلندرز نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ معروف جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ ڈیرن گف کی جگہ لیں گے جنہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیابی سے معذرت کر لی تھی۔رسل ڈومینگو ایک انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں جو اس سے قبل جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔رسل ڈومینگو نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کے ساتھ 2025 کے پی ایس ایل سیزن کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں، میں جلد از جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے اور ایک شاندار سیزن کیلئے تیاریوں کا آغاز کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پرجوش مداحوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہو گی اور میں سب کے فخر کیلئے پوری محنت کروں گا۔
رسل ڈومینگو پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر



















