کوئٹہ،گوادر،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کوئٹہ میں دھماکہ،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی،گوادر میں 6مسافروں کو قتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر بڑیچ مارکیٹ کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز موادکو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے پولیس گاڑی کے قریب اڑایا گیا،اڑھائی کلو بارودی مواد استعمال ہوا، پولیس وین ،قریب کھڑی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا،مرنے والوں کی لاشوں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حالت نازک ہونے کے باعث ا موات بڑھنے کاخدشہ ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
ادھر گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد نے 6مسافروں کوبس سے اتار کرشاخت کے بعد گولیوں سے بھون دیا،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے ،ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے ،دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے کوئٹہ دھماکے اور مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاشر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کےخلاف بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے افسر و جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہابےگناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناو¿نی و بزدلانہ کارروائی ہے،دہشتگردوں نے معصوم ، بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ،شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی و ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کےخلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا، سیاسی مقاصد کےلئے احتجاج اور دھرنوں کی کال دینے والے سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں،بےگناہ مزدوروں کے قتل پر معنی خیز خاموشی رکھنے والے کس کی حمایت کر رہے ہیں خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے، ثابت ہو رہا ہے کون کس کا سہولت کار ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















