اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
سیکرٹر ی وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے بطور چیئرمین این آئی آر سی کی کارکردگی کو سراہا،سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے کہا 3ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التوا کیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا، ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔
ڈاکٹر ارشد محمود نے ورکرز کے مفاد میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی بہتری، فلاح و بہبود کیلئے بطور چیئرمین این آئی آر سی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
شوکت عزیز صدیقی نے سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا



















